بھارت کبھی مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایل او سی پر خطاب 156

بھارت کبھی مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایل او سی پر خطاب

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل او سی کا دورہ کیا ، اس دوران اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا ، آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور بلند حوصلے کو سراہا ، اپنے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان اور کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیا ہے ، پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں.
آرمی چیف نے مزید کہا کہ دشن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا ، دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں