Pakistani youth won the second position in the karate 145

پاکستانی نوجوان نے انٹرنیشنل بوڈکان کپ ٹورنامنٹ 2022 میں جرمن ٹیم کی نمائندگی کے ساتھ کراٹے کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی

رپورٹ : مطیع اللہ جرمنی (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستانی نوجوان نے انٹرنیشنل بوڈکان کپ ٹورنامنٹ 2022 میں جرمن ٹیم کی نمائندگی کے ساتھ کراٹے کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے جرمنی اور پاکستان کا نام روشن کردیا جبکہ پہلا پوزیشن جرمنی کےنیروپین ٹیم کے کھلاڑی Merkine edgard مارہین ادگرد نے اپنے نام کیا.

پاکستان کے شہر مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان راجہ ریحان احمد نے جرمنی کراٹے کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے مغربی جرمنی کے شہر بوخم میں ہونے والے انٹرنیشنل بوڈکان کراٹے کپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیدرلینڈ سے جتنے کے بعد فائنل کے لیے کولئیفائی کرلیا تھا بوڈکان کپ 2022 کے فائنل میں
جرمن کراٹے ٹیم سے کھیلتے ہوئے فائنل تک پہنچا جہاں ریحان کا، مقابلہ اپنے سینئیر ھوا
راجہ ریحان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے کراٹے فیڈریشن ویڈنگ اور جرمنی کا نام روشن کیا بوڈکان کپ میں 40 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں