صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات 116

صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اس موقع پر ملاقات میں آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اسی طرح بلدیاتی انتخابات کے موقع پرسکیورٹی کی انتظامات مکمل کرنے کے لئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں اور بلدیاتی انتخابات انشا ء اللہ مقررہ وقت پر ہونگے تاکہ 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو سکے۔
صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کو یقین دلایا کہ وہ وقت پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔اس سلسلے میں، میں نے نہ صرف متعلقہ حکام کو خطوط لکھے ہیں بلکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ، مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کے علاوہ تمام متعلقہ حکام سے بھی میری سکیورٹی مہیا کرنے کے سلسلے میں بات ہوئی ہے اور اُنہوں نے مجھے یقین دلایا ہے کہ انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کے عوام بھی چاہتے ہیں کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر منعقد ہوں۔
ویسے بھی آزادکشمیر میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ سکیورٹی کی وجہ سے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکتے تو اس کے تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریاکی آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کو ایک احسن قدم قرار دیا کیونکہ یہ آزادکشمیر کے عوام کا 31سال سے دیرینہ مطالبہ تھا۔
اب وقت آگیا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں اور ہمیں توقع ہے کہ آزادکشمیر کے عوام باشعور ہیں اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کوئی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دیں گے جس سے ان انتخابات کی شفافیت پر کوئی حرف آئے اور امن و امان میں خلل پیدا ہو۔،اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی فورسز مہیا کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں