سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے ایس سی) کی تعیناتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے کہ وہ آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، فوج کی نئی قیادت سے توقع ہے کہ وہ جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرےگی۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ آ چکا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر جنرل ساحر شمشاد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار، آرمی چیف مقرر ہونے پر جنرل عاصم منیر کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ سامنے آ چکا ہے، تحریک انصاف کا مؤقف واضع ہے ہم ملک کی سلامتی اور اداروں کے استحکام کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔
گزشتہ آٹھ ماہ کے واقعات نے واضع طور پر ملک میں تفریق پیدا کی ، ان آٹھ ماہ میں جو اقدامات اٹھائے گئے ان سے ملک اور اداروں کو شدید نقصان پہنچا، پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی دیکھنے میں آئ، صحافتی اداروں اور صحافیوں کو شدید دباؤ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ارشد شریف جیسے نامور صحافی شہیدُکرُدئیے گئے،ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ملک کے سب سے بڑے لیڈر عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوششوں کے نتیجے ملک بدترین سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو گیا اور اس سیاسی عدم استحکام نے ملک میں شدید معاشی بحران کو جنم دیا۔
فوج کی نئ قیادت سے ہماری توقع ہے کہ وہ ملک میں آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی اور عوام کو نئے انتخابات کے ذریعے ملک کی نئ قیادت چننے کے حق کو تسلیم کیا جائیگا۔
عوام فوج سے توقع رکھتی ہے کہ ملک کے بیرونی خطرات کے ساتھ ساتھ اندرونی معاملات پر عوام کی توقعات کے مطابق غیر جانبدارانہ مؤقف اپناتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے سیاسی حقوق سلب نہیں کئے جائینگ ۔ ملک میں جاری بحران کا واحد حل نئے انتخابات ہیں اور اس ضمن میں پاکستان کا درد رکھنے والے تمام اداروں اور شخصیات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
127