Pakistan Muslim League-N leader and former prime minister Nawaz Sharif was advised to go to America for treatment before returning home 145

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی سے قبل علاج کے لیے امریکا جانے کا مشورہ دیدیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد کو ان کے ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ وطن واپسی سے قبل علاج کے لیے امریکا جائیں۔ سابق وزیراعظم کی طرف سے اپنی پارٹی رہنماؤں کو شیڈول سے آگاہ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی سے قبل علاج مکمل کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی شریانوں کا علاج امریکا سے کرایا جائے گا، ان کے امریکا جانے کے لئے فیملی کے سفارتخانے سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کو پاسپورٹ ملنے کے بعد امریکا جانے کی رائے دی گئی ہے، لیگی نائب صدر مریم نواز بھی والد کے ہمراہ امریکا کا دورہ کرینگی۔
ذرائع کے مطابق لیگی قائد کا امریکا سے واپسی پر برطانیہ میں بھی ایک آپریشن ہو گا، برطانیہ میں آپریشن کے بعد نواز شریف وطن واپسی کا ٹائم فریم دیں گے، نواز شریف اور مریم نواز اکھٹے پاکستان واپس آئیں گے۔

یاد رہے کہ نواز شریف تین سال قبل 20 نومبر 2019 کو علاج کی غرض سے لندن گئے تھے، عدالتوں سے مفروری پر پی ٹی آئی حکومت نے ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا.
تاہم موجودہ حکومت نےکچھ دن قبل ہی نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا تھا، نواز شریف کو جاری کیا جانے والا یہ سفارتی پاسپورٹ ہے جس کی مدت دس سال ہے یہ ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا تھا.
یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی میاں نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں