Maryam Noor's wedding celebrations 135

مریم نور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، ڈھولکی کی تصاویر وائرل

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اداکارہ مریم نور کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں.
مریم نور جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تاریخ کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا.
ویڈیو میں بتایا گیا کہ اداکارہ رواں سال دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے اور اُنہوں نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں.
اداکارہ نے کچھ ماہ قبل اپنی منگنی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا.
خیال رہے کہ مریم نور ایک خوبرو اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، شہنائی، گھمنڈی، رو رہا ہے دل، حیوان، سلسلے، نور العین اور ملال یار ‘جیسے ڈراموں میں اداکاری کی ہے جبکہ مریم نور پیشے کے اعتبار سے وکیل بھی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں