On the occasion of Iqbal Day, a tableau competition was organized 165

بسلسلہ تقریبات یوم اقبال کی مناسبت سے ایوان اقبال لاہور کے زیر اہتمام مختلف تعلیمی اداروں کے ننھے منے طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ ٹیبلو کا انعقاد ہوا

رپورٹ لاہور (ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بسلسلہ تقریبات یوم اقبال کی مناسبت سے ایوان اقبال لاہور کے زیر اہتمام مختلف تعلیمی اداروں کے ننھے منے طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ ٹیبلو کا انعقاد ہوا جس کا مقصد بچوں میں تعلمی نصاب سے ہٹ کر ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لاتے ہوئے ان میں نہ صرف خود اعتمادی پیدا کی جائے بلکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے کلام کو سمجھا اور جانا جائے ایوان اقبال لاہور میں ہونے والے مقابلہ ٹیبلو جس میں مختلف اسکولز کے طلباء طالبات نے منفرد انداز میں ٹیبلو پیش کرتے ہوئے شاعر مشرق کے پیغام کو نئی نسل تک پہچانے کی حقیقی کوشش کی اس موقع پر مقابلہ ٹیبلو کی مہمان خصوصی جی سی یونیورسٹی شعبہ اردو کی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم ، مقابلے کے منصفین بزم فکر اقبال پاکستان شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زیب النساء سرویا ،سلیم بسمل ، پی ٹی وی کے پروڈیوسر فرحان مشتاق اور طلباء کی ٹیچرز نے مختلف ٹیبلوز کے زریعے دیے جانے والے پیغامات کی پرفامنس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا بچوں نے جس طرح شاعر مشرق کے کلام پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا بچوں کی پرفارمنس کو دیکھ کر لگتا ہے مستقبل کے یہ معمار شاعر مشرق کی شاعری ان کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہوں گے مقابلہ ٹیبلوز سے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا مقابلہ ٹیبلو میں پہلی دوسری تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے گروپس میں انعامات کے ساتھ یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی.

ایوان اقبال لاہور میں مقابلہ ٹیبلو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں