PMLN a dinner was organized by the central office-bearer in which a large number of party office-bearers and workers participated 151

مسلم لیگ ن نو منتخب جدہ باڈی کے اعزاز میں مرکزی عہدے دران کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پارٹی عہدے دران اور کارکنان نے شرکت کی اور نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مسلم لیگ ن سعودی عرب کےمرکزی عہدے دران کی جانب سے نو منتخب جدہ باڈی کے اعزاز میں عشائیہ کی صدارت چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر نے کی اور عشائیہ کے مہمان خصوصی سرپرست اعلی مسلم لیگ ن سعودی عرب معسود احمد پورئ تھے۔ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ، چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری محمد اکرم گجر، سرپرست اعلی معسود احمد پورئ ،نور محمد آرائیں سنئیر نائب صدر ویسٹرن ریجن، چوہدری فاروق انجم سنیر نائب صدر ،چوہدری عبد الوحید سنیر نائب صدر،چوہدری احسان الہی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری غلام عباس ڈپٹی سیکرٹری فنانس اور
احسن مسعود میڈ انچارج نے اپنے اپنے خطابات میں نومنتخب جدہ باڈی کے چئیرمین میاں محمد رضوان الحق، صدرعمر مسعود پوری،سنیر نائب صدر
چوہدری محمد طارق،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رانا فرقان ،فنانس سیکرٹری سلمان شریف،سیکرٹری انفارمیشن آغا خلیل الرحمٰن سمیت دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کے ہم نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کےویثرن کو آگے بڑھانا ہے اور پارٹی قائدین کی جانب سے دی گی زمہ داریوں پر پورا اترنا ہے اور دیار غیر میں پارٹی کو مزید منعظم اور مضبوط بنانا ہے اور اس وقت پاکستان جن مالی حالات سے گزر رہا ہے اس میں ہم نے اپنے حکومت وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کا ساتھ دینا ہے ،وزیراعظم کا حالیہ دورہ سعودی عرب کے یہ سمرات ہیں کے ولی عہد محمد بن سلمان اس ماہ پاکستان جا رہے ہیں اور پاکستان میں اریون کے منصوبوں کا علان کریں گئے ہم مشکور ہیں فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان کے جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور ہمیں دیار غیر میں روزگار کے مواقعے دیئے اور پاکستان کے مشکل مالی حالات کو بہتر کرنے کے لئے ساتھ دیا اور یہ انکی پاکستانیوں اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف سے دلی محبت ہے ہم انکا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے اس موقع پر چئیرمین جدہ باڈی میاں رضوان الحق ،صدر عمر معسود پوری اور دیگر نے اپنے خطاب میں سعودی عرب کی مرکزی باڈی کے عہدے دران اور مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے یہ ہمیں جو ذمہ داریاں دئ گئ ہیں ہم انشاءاللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گئےاور جدہ میں تمام لیگئ کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں مرکزی باڈی کی مشاورت سے سب کو ساتھ لیکر چلیں گئے اور جدہ میں پارٹی کو مزید مضبوط اور منعظم کریں گئے عشائیہ میں عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے سابق تحصیل ناظم راو اسحاق کو خصوصی مدعو کیا گیا تھا جنکو عشائیہ میں شریک تمام زمہ داران اور کارکنان نے عمرہ کی مبارکباد دی اور اس موقع پر اسحاق راو نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے آپ سب کو اکٹھا دیکھ کر دلی خوشی ہوئی امید کرتا ہوں تمام لوگوں قائدین کو توقعات پر پورا اتریں گیے اور پارٹی کو منظم اور مضبوط بنانے میں اپنا اپناکردار ادا کریں گئے عشائیہ میں ریاض سے بھی پارٹی کارکنان نے شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران کے نوٹیفکیشن کی خوشی میں سب نے ملکر کا کیک بھی کاٹا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں