Martyrdom of Arshad Sharif abroad is a tragedy 195

ارشد شریف کی بیرون ملک شہادت ایک المیہ ہے (آئی اے پی جے) صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے صدف نعیم کا حادثہ کئ سوالات کھڑے کرتا ہے۔ آئی اے پی جے

رپورٹ مہوش ظفر جرمنی (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی جانب سے کینیا میں شہید ہونیوالے مایہ ناز پاکستانی صحافی ارشد شریف شہید، خاتون رپورٹر صدف نعیم شہید کے لئے تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں دونوں مرحومین کے لئے مغفرت کی خصوصی دعا کرائ گئی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
پاکستان کے سنئیر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف شہید کو کینیا میں بے دردی سے شہید کردیا گیا اور خاتون رپورٹر صدف نعیم صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران لانگ مارچ کنٹینر سے پھسل کر خالق حقیقی سے جاملی انکو آئی اے پی جے نے آن لائن میٹنگ میں خراج عقیدت پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور انکے جان و مال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کی جانب سے منعقدہ آن لائن اجلاس میں شریک نامور صحافیوں اور ارکان نے صحافی ارشد شریف کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف پاکستان اور بین الاقوامی صحافت میں نمایاں نام تھے اور انکی شہادت سے پاکستانی صحافتی کیمونٹی سمیت پوری اوورسیز پاکستانی کمیونٹی افسرده ہے اور ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ارشد شریف کی شہادت کے تمام حقائق کو جلد از جلد سامنے لایا جائے اور پاکستان میں صحافیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کو روکا جائے اور میڈیا کو آزادی دی جائے تاکہ جمہوریت کو مزید مستحکم بنایا جاسکے کینیا کے نامور جرنلسٹ نیابوگا کیاگے نے بھی تعزیتی پروگرام میں شرکت کی اور ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے رونما ہونے والے واقعات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے جبکہ حالات و واقعات اس قتل کے برعکس ہیں جن کو جھٹلایا نہیں جاسکتا اس لئے ضروری ہے کہ حقائق فرانزک ماہرین کی رپورٹس کی روشنی میں مرتب کیا جائے اس حوالے سے کینیا حکام بھی کام کر رہے ہیں آن لائن تعزیتی پروگرام میں امریکہ میں موجود معروف صحافی آصف علی بھٹی سمیت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے چیرمین سنئیر صحافی وسیم چودھری، صدر شاہد چوہان, سینئر نائب صدر خرم شہزاد، جنرل سیکرٹری مہوش خان, حافظ عمران, وسیم بٹ، کرن خان، شاہد گھمن، مطیع اللہ، ذکاءاللہ محسن، عظیم ڈار،مطیع اللہ،جمیل سراج، احسان اللہ خان، جاوید عظیمی، شاہین جاوید، کیپٹن فرید انصاری، ضیاء سید، عرفان خان سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کو بھی خراج عقیدت پیش کیا. جنوبی افریقہ سے معروف عالم دین اکبر ہزاروی نے مرحومین کے لئے خصوصی دعا کی اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل دے. آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں