the cousin of Chaudhry Muhammad Akram Gujjar, the beloved personality of the Pakistani community living in Jeddah. 143

جدہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی ہردلعزیز شخصیت چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم گجر کے کزن چوہدری اعجاز سعید کی وفات پر تعزیت پروگرام منعقد ہوا

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی ہردلعزیز شخصیت چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم گجر کے کزن چوہدری اعجاز سعید کی وفات پر تعزیت پروگرام منعقد ہوا جس میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید سمیت کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور مختلف پارٹیوں اور فورم نے زمہ داران کے ساتھ ساتھ صحافی برادری نے شرکت کی۔
اجلاس میں شریک شرکاء نے چوہدری محمد اکرم گجر سے انکے کزن کی وفات پراظہار افسوس کیا اور عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے معروف عالم دین پرنسپل مدرسہ رحمت اللعالمین علامہ مولانا حافظ محمد اعظم صاحب نےمرحوم کے ایصال ثواب مغفرت کیلئے اجتماعی دعا پڑھی اور شرکاءکے سامنے دنیاوی اور آخرت کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ اجلاس کےاختتام پر چوہدری چوہدری محمد اکرم گجر نے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید سمیت تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے میں سب کا مشکور ہوں آپ سب نے غم کی اس گھڑی میں میرا ساتھ دیا اور ہمارے دکھ کو اپنا سمجھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں