ongoing operations against the Lahore Flour Dealers 337

محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ آٹا ڈیلرز کے خلاف غیر قانونی کاروائیاں بند کرے لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ

رپورٹ لاہور (ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف کاروائیاں جاری روزانہ کی بنیاد پر لائسنس معطل ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا
محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ آٹا ڈیلرز کے خلاف غیر قانونی کاروائیاں بند کرے لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ
پنجاب حکومت سے منافع کی شرح میں اضافہ اور سستا آٹا تنور مالکان کو فروخت کرنے کامطالبہ لیکر لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مقامی ہوٹل میں صدر حفیظ الرحمن عباسی کی صدارت میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا آٹا ڈیلرز کی مشاورت کے بعد صدر حفیظ ارحمٰن عباسی ،نائب صدر احمد بٹ اور جنرل سیکرٹری فاروق بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے آٹا ڈیلرز کا 20کلو آٹے کی فروخت پر منافع 15روپے سے بڑھا کر 50 روپے کیا جائے اور تنور مالکان کو بھی سبسڈائز آٹا فروخت کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے اس موقع پر صدر حفیظ الرحمٰن نے کہا پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت سبسڈائز آٹے کے ریٹ کے مطابق مقرر کی لہذاء تنور مالکان بھی ہم سے یہی آٹا مانگنے لگے جبکہ قانونی طور پر انہیں سستا آٹا فروخت کرنے پر کوئی پابندی نہیں اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ آٹا ڈیلروں کے خلاف مقدمات درج کر کے خوف زدہ کر رہی ہے نائب صدر احمد بٹ کا کہنا تھا ہر چیز کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے لیکن ہمارا منافع وہی ہے جو 17سال پہلے تھا جس کی وجہ سے ہمارا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے لہذاء حکومت ہمارے آٹے کی فروخت پر ڈیلرز کے منافع کی شرح میں مہنگائی کی شرح کے مطابق اضافہ کرے 20کلو آٹے پر منافع 15روپے سے بڑھا کر 50روپے کیا جائے جنرل سیکرٹری فاروق بٹ نے کہا کہ تنور مالکان سبسڈائزڈ آٹے کے بغیر فائن بھی نہیں خریدتے جس کی وجہ سے ہمارا کاروبار تباہ ہو رہا ہے حکومت ہمیں تنور مالکان کو بھی سبسڈائزڈ آٹا فروخت کرنے کی اجازت دے اور ہمارے خلاف غیر قانونی کارروائیاں بند کرے.


نوٹ _لاہور _لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران کا اجلاس کے موقع پر گروپ فوٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں