n the coastal city of Saudi Arabia, Jeddah, a ceremony was organized by Pakistan Consulate Jeddah regarding Black Kashmir Day. 155

دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا.
جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی،سعودی اور کشمیری کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی او آئی سی میں پاکستانی مندوب رضوان سعید شیخ تھے.

اس موقع پر صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے اور ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK)
میں بھارت کے جبری تسلّط کے نتیجے میں ہونے والے ظلم و استبداد پر روشنی ڈالی گئی۔۔۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے ۔کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیر پر ناجائز قابض ہے اور نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے اور ان کو استصواب رائے کا حق دینے کی بجائے ان کے بنیادی آزادی کے حق کو طاقت کے زور پر دبا رہا ہے مگر مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارت کو کبھی مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا اور پاکستان کشمیر کی آزادی تک اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا.
او آئی سی میں پاکستانی مندوب رضوان شیخ سعید نے کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل IIOJK میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتی رہی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیریوں کی حقِ خودارادیت دئ جائے آو آئی سی کشمیر کے مسلے کے حل کے لیے کوشاں ہے ۔
تقریب سے کشمیر کیمٹئ کے چئیرمین معسود پوری اور چئیرمین کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی خورشید احمد متیال نے اپنی تقاریر میں مقبوضہ کشمیری (IIOJK) کے عوام کے حق خودارادیت کے مقصد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں