Punjab Chief Minister Chaudhry Pervez Elahi meeting with Imran Khan, announcing his full support for the Long March 134

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی عمران خان سے ملاقات، لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کر دیا.
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، میاں اسلم اقبال ، فواد چودھری ، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز شاہ ، حسان خاور ، مسرت جمشید چیمہ بھی شریک تھے.
ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا جبکہ لانگ مارچ کے امور پر مشاورت بھی کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں