پاک فوج کا سینئر صحافی ارشد شریف قتل پراظہار تعزیت 140

پاک فوج کا سینئر صحافی ارشد شریف قتل پراظہار تعزیت

سٹاف رپورٹ – (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کینیا میں پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کے قتل پر پاک فوج نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے.
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آرنے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات بلند فرمائے ، دکھ کی اس گھڑ ی میں ارشد شریف کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں.
دوسری جانب کینیا کے میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ارشد شریف کو کینیا کی ہائی وے پولیس نے گولی ماری ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارشد شریف موگاڈی سے نیروبی کی جانب جار ہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو روڈ بلاک پر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے روڈ بلاک کی مبینہ خلاف ورزی کی اور ناکے پر موجود اہلکاروں نے گولیاں مار دیں ، ارشد شریف سر میں گولی لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گئے.
کینیا کی پولیس کے مطابق روڈ بلاک پر انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں ارشد شریف کی گاڑی سے ملتی جلتی گاڑی کا حلیہ بتایا گیا ، اس گاڑی میں ایک بچے کو اغواء کیا گیا ۔جس کے کچھ ہی دیر کے بعد ارشد شریف کی گاڑی نمودار ہوئی اور اسے ناکے پر رک کر اپنی شناخت کروانے کیلئے کہا گیا ،لیکن انہوں نے مبینہ طور پر ناکے پر گاڑی روکنے سے انکار کر دیا اور آگے نکل گئے،اس بنیاد پر گاڑی کا مختصر پیچھا گیا اور گولیاں چلائی گئیں جس سے گاڑی الٹ گئی ، ڈرائیور زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں