امریکی وزارت خارجہ نے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کیس کی صاف تحقیقات پر زور 149

امریکی وزارت خارجہ نے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کیس کی صاف تحقیقات پر زور

سٹاف رپورٹ – (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

امریکی وزارت خارجہ نے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کیس کی صاف تحقیقات پر زوردیا ہے.
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہاہے کہ کینیا حکومت پر زور دیتے ہیں کہ واقعہ کی مکمل شفاف تحقیقات کی جائیں ،ان کا کہناتھا کہ ارشد شریف کی موت کی مکمل معلومات منظرعام پر ابھی تک نہیں آئیں،ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کااظہار کرتے ہیں.
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ صحافی ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی ،امریکا صحافیوں کے بلاخوف کام کرنے کے حق میں ہے،آزادی اظہار رائے سے متعلق امریکا کے دنیا بھر میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں.
سابق وزیراعظم کی نااہلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے سوال پر نیڈپرائس نے کہاکہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کر سکتے، پاکستانی سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان کسی تنازع پر بات نہیں کر سکتے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں