Prime Minister Shahbaz Sharif and Finance Minister Ishaq Dar arrived in Saudi Arabia and were welcomed by Governor Riyadh 148

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا، پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور سمیت دیگر سفارتی افسران نے بھی خیر مقدم کیا.

سٹاف رپورٹ : :- (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت دو روزہ دورے کیلئے ریاض پہنچ گئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا، پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور سمیت دیگر سفارتی افسران نے بھی خیر مقدم کیا.
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے قیام کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے.
وزیراعظم شہباز شریف کل (منگل کو) سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں