سٹاف رپورٹ :- (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان نےصحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا سے درخواست کر دی ۔ دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا سے درخواست کی ۔ وزیر اعظم نے خود کینیا کے صدر ولیم روتو سے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی استدعا کی.
دفتر خارجہ کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ حکومت پاکستان ارشد شریف کی میت وطن واپس لانے کیلئے متحرک ہے ۔ اسلام آباد میں قائم مقام سیکرٹری خارجہ رضا بشیر نے کینیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں واقعے کی اہمیت سے آگاہ کیا.
قائم مقام سیکرٹری خارجہ کی جانب سے ارشد شریف کی میت جلد وطن بھجوانے کی درخواست کی.