akistani community based in Saudi Arabia expressed their happiness over Pakistan's exit from FATF's gray list and everyone cut the milk cake. 170

چئیرمین پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی اور صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر کی جانب سے ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن مانسہرہ شمس الرحمن خان اور سنئیر صحافی ممبر ایڈوائزری کونسل پریس کلب اسلام آباد اشتیاق احمد عباسی کے اعزاز میں عشائیہ

رپورٹ جدہ (امداد حسین لک) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

چئیرمین پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی اور صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر کی جانب سے ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن مانسہرہ شمس الرحمن خان اور سنئیر صحافی ممبر ایڈوائزری کونسل پریس کلب اسلام آباد اشتیاق احمد عباسی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورم کے زمہ دران نے شرکت کی۔
عمرہ کی سعادت حاصل کرنے آۓ ہوۓ ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن مانسہرہ شمس الرحمن خان اور سنئیر صحافی کونسل ممبر پریس کلب اسلام آباد اشتیاق عباسی کے عزاز میں عشائیہ کی صدارت چئیرمین پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی نے کی اور اعزازی مہمان کنونئیر پاکستان قومی یکجہتی فورم ریاض سید بخاری تھے جبکہ نظامت کے فرائض صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر نے ادا کئیے ۔تقریب میں شریک شرکاء نے اشتیاق عباسی اور شمس الرحمن کو عمرہ کی مبارکباد دی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنونئیر پاکستان قومی یکجہتی فورم سید ریاض بخاری نے مہمانوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کیا اور اپنے خطاب میں قومی یکجہتی فورم اور دیار غیر میں کیمونٹی کے اتحاد و اتفاق پر روشنی ڈالی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشتیاق عباسی نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے آج مجھے سب جماعتوں کو ایک ساتھ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی اور اس عملِ یکجہتی کی ہمیں پاکستان میں اشد ضرورت ہے ہمارا ملک جس دور سے گزر رہا ہے اس میں ہمیں اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہے اور جو سیاسی ایک بحران بنا ہوا ہے ملک اس میں ہمیں غلط کو غلط اور درست کو درست کہنے کی ضرورت ہے سیاسی پارٹیوں میں ایک غلط رحجان پروان چڑھ رہا ہے کہ جو بات پارٹی لیڈر کہہ دے وہ بیشک غلط ہوا سب اس پر ڈٹ جاتے ہیں ہمیں اس روایت کو ختم کرنا ہوگا اور بطور کارکنان اپنے قائدین کے سامنے حق پر آواز اُٹھانے ہوگی انکا مزید کہنا تھا کے اوورسیز کا کردار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے انکی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے تقریب سے ڈپٹی ڈی او شمس خان نے اپنے خطاب میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے آپ سب کے خلوص اور محبت کے باعث ہمیں ملک پاکستان میں ہونے کا گمان ہورہا ہے انکا مزید کہنا تھا کا ہمارا کُل سرمایہ ہمارے بچے ہیں اور آپ لوگوں کا یہ کُل سرمایہ ہمارے پاس ہے مال و دولت اور رتبہ فانی ہے سب ختم ہو جاتا ہے لیکن اولاد کا ہر عمل تاحیات رہتا ہے اور مرنے کے بعد یہی اولاد صدقہ جاریہ بھی ہوتی ہے مجھے اپنےضلع میں کم مدت ہوئی ہے لیکن میری پوری کوشش ہے کہ آپ لوگوں کے بچوں کو بہتر تعلیم کی سہولت میسر کروں گا اور کارکردگی ضلع بھر میں انشاءاللہ نظر آئے گی تقریب سے بشیر خان سواتی نے اپنے خطاب میں مہمانوں کو عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اللہ کے گھر کے مہمان ہیں یہ ہمارا اعزاز ہے جو آپ نے ہمیں خدمت کا موقع دیا اور مجھے امید ہے مثبت صحافت اور تعلیمی میدان میں آپ لوگ ہمیں مایوس نہیں کریں گے علاقائی سطح پر اپنے علاقے کا نام روشن کریں گے میں آج کی اس تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ لوگ اپنا قیمتی وقت نکال کر شریک ہوئے تقریب میں کیمونٹی کی نمایاں شخصیات، چئیرمین مسلم لیگ ق چوہدری اظہر وڑائچ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری تصور، کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کے وائس چیئرمین سردار وقاص عنایت، پاکستان ،پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ظہیر، سنئیر رہنما تنویر صدیق خان، سابقہ صدر جدہ قیصر جاوید، مکہ ریاض شاہین آفریدی، اے این پی سے نوشروان خٹک، کاروباری و سماجی شخصیت سردار محمد صدیق، حافظ عثمان، حمزہ امین ,چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم جانگیر خان، جوائنٹ سیکرٹری حسن بٹ، چئیرمین ایگزیکٹو باڈی حافظ عرفان کھٹانہ ،پریس سیکرٹری عاطف علی وٹو، سنئیر ایگزیکٹو ممبر امداد حسین لک، اور دیگر شریک ہوئے جبکہ تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر پاکستان کے ایف اے ٹئ ایف گرے لسٹ سے نام نکلنے کی خوشی کیک بھی کاٹا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں