Consul General Khalid Majeed expressed his condolences to political and social figure and former president of Pakistan Muslim League-N Jeddah Mian Rizwanul Haque 152

قونصل جنرل خالد مجید کا سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن جدہ میاں رضوان الحق سے اظہار تعزیت

رپورٹ جدہ (امداد حسین لک) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے سابق صدر میاں رضوان الحق کی بڑی ہمشیرہ کینسر کی مرض سے لڑتے ہوئے اس دنیا فانی سے کوچ کر گئی،اس دکھ کی گھڑی کے موقع پر پاکستان کی طرح سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ،سماجی،مذہبی اور صحافتی شخصیات نے میاں رضوان الحق سے اظہار افسوس کیا،اسی طرح قونصل جنرل خالد مجید نے بھی میاں رضوان الحق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم سب آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس کا اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں