Finance Minister Ishaq Dar has also told America that he will buy oil from Russia 153

امریکہ کو بھی بتا چکے کہ رو س سے تیل خریدیں گے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان روس سے تیل خریدے گا ، امریکہ کو بھی اس بارے میں بتا چکے ہیں ، بھارت جن نرخوں پر تیل خریدتا ہے ، پاکستان اس سے نصف میں تیل خریدے گا.
اسلام آباد میں چارٹگرڈ اکاؤنٹنٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگر بھارت روس سے تیل لے سکتا ہے تو پھر ہمارا بھی حق ہے ، چین سے قرضے ری شیڈول کرنے سے متعلق بات کریں گے ،امید ہے ری شیڈول ہو جائیں گے .گزشتہ چند سالوں میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق جو اقدامات کئے امید ہے ان کے مثبت نتائج آئیں گے ، گرے لسٹ سے نام نکالنے سے متعلق خبر ایک دو روز تک آجائے گی.
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ، ملکی ترقی کیلئے چارٹر آف اکانومی پر اتفاق کرنا ہوگا ، افرا تفری پھیلانے کی ضرورت نہیں ، معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے ، پہلے بھی معیشت درست کی ، اب بھی کریں گے ۔ اس سال پاکستان کو 32 سے 34 ارب ڈالر کی بیرونی ضروریات ہیں.
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے سابق دور میں معیشت چھ فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی تھی ، سلسلہ جاری رہتا تو 2030 تک دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو اجتا ۔ ایم ایل ون منصوبہ چھ ارب ڈالر میں بننا تھا جو کہ پاکستان نے قرض لینا تھا، اب منصوبے کی لاگت 12 سے13 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں