A handful of lives Namira Mohsin 212

مٹھی بھر زندگی نمیرہ محسن

مٹھی بھر زندگی
آپ نے غور کیا ہو گا کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسکی مٹھی کسی ہوتی ہے۔ اسی طرح اسکی گرفت بھی مضبوط ہوتی ہے۔ جوں جوں زندگی آگے کو سرکتی ہے تو بڑھاپے میں گرفت کمزور ہوتی جاتی ہے ۔ آخرکار موت کے وقت گرفت ختم ہو جاتی ہے اور مٹھی ایک خالی ہتھیلی بن جاتی ہے۔
بس ہر ایک کی زندگی اسکی مٹھی برابر ہے۔ ہر ذی روح اسی مٹھی بھر زندگی کو لیے اس زمین پر بھیجا جاتا ہے۔ اور ہم اتنے بکھیڑے پال لیتے ہیں۔ اتنا عذاب اکٹھا کر لیتے ہیں۔ جبکہ اللہ رب العزت فرما چکے کہ آسان رہو اور اس خطہء امتحان میں اپنا وقت پورا کرو۔ سب درد اس ایک زندگی کے باعث ہے۔ دوا دوسرے کی آسانی میں ہے۔ سیدھے رہو، سوچو اور چلو، مجھ سے آن ملو گے۔ پھر تمہیں تمہارے مقام پر بسا دیا جائے گا۔ اور یہ مقام منحصر ہے اس بات پر کہ تم نے میری عبودیت، فرمانبرداری اور میرے بندوں کے لیے کتنی اور کیسی آسانی پیدا کی!!!
مت پریشان ہوا کریں۔ بند مٹھی کے کھلنے میں کیا دیر ہے؟
اللہ آپکی زندگی اور آخرت آسان فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں