وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہء قازقستان 174

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہء قازقستان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف قازقستان کے صدر قاسم ژورمات توکائیف (Kassym Jomart Tokayev) کی طرف سے سیکا میں شریک سربراہانِ ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے،عشائیے میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزیئوف (Shavket Mirziyoyev) بھی وزیرِ اعظم اور صدر قازقستان کے ہمراہ عشائیے میں شریک تھے،عشائیے سے پہلے وزیرِ اعظم شہباز شریف قازقستان کی طرف سے ثقافتی پروگرام میں شریک ہوئے جس میں سیکا (CICA) 2022 میں شریک وفود کا پرتپاک استقبال کیا گیا. وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حال ہی میں دونوں رہنماؤں سے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی تفصیلی ملاقات ہوئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں