وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 206

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وفاقی کابینہ نے سوات میں اسکول بس پر فائرنگ کے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے گذشتہ روز اپنے ہونے والے دورہ تھر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول پراجیکٹ کے ذریعے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ ماضی میں اس منصوبے کے حوالے سے غیر ضروری تاخیر کی گئی جو کہ کسی قومی المیے سے کم نہیں لیکن اب یہ منصوبہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کی بدولت 24 بلین ڈالرز کے توانائی امپورٹ بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے کام کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ اگلے ہفتے اس پراجیکٹ کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں