ربیع الاول وہ مقدس دن ہے جب تاجدارمدینہ،فخر موجودات،رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمد چوہدری 186

ربیع الاول وہ مقدس دن ہے جب تاجدارمدینہ،فخر موجودات،رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمد چوہدری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر آزاد کشمیر کے ہر چھوٹے بڑے شہر،قصبے اور گھر میں عید کا سماں ہے۔ ساری دنیا کے مسلمانوں کے لیے اس پاک اور مقدس یو م کی اہمیت ہمیشہ کی طرح بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی آمد سے سارا عالم جگمگا اٹھا۔ صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ اس وقت دنیا میں تشریف لائے جب تمام دنیا کے انسان جہالت،پستی اور کفر کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے۔
اخلاق،شائستگی اور تہذیب سے ناواقف تھے جائز ناجائز،حلال حرام،شائستہ ناشائستہ کی تمیز سے وہ نا آشنا تھے۔قتل،خون ریزی اور ہر برائی انکی زندگی کے معمولات تھے۔
خدائے عظیم و بزرگ و برتر کو اہل زمین کی اس پستی اور زبوں حالی پر رحم آیا اور اس نے ان کی ہدایت کے لیے اپنے برگزیدہ بندے حضرت محمد مصطفی ﷺ کو معبوث فرمایا۔
آپؐ کی شخصیت انسانیت کی معراج سے بھی بہت بلند ہے۔دنیا کے اندھیروں میں صرف یہی ایک چراغ ہے۔عالم رنگ و بو میں وہی ایک ذات حق و صداقت کا مرکز اور ہدایت کا روشن مینار ہے۔آپ ؐکی زندگی تمام انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں