ہماری امریکی عوام سے بڑی توقعات ہیں کیونکہ وہ انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے بھی کام کریں گے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 162

ہماری امریکی عوام سے بڑی توقعات ہیں کیونکہ وہ انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے بھی کام کریں گے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسی طرح پاکستان میں سیلاب متاثرین مشکلات کا شکار ہیں لہذا امریکی عوام سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بھی اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں امریکہ کے مختلف شہروں کے میئرز، اسلامک سینٹر کے سربراہ کے علاوہ پاکستان کی قونصلر جنرل عائشہ خان اور دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اب جبکہ دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے، سماجی اور انسانی روابط میں قرابت ہو چکی ہے اور دنیا سمٹ کر رہ گئی ہے لہذا ایسی صورت میں دنیا میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے بہتر انداز میں مل کر کام کیا جا سکتا ہے اور ایک دوسرے کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔لہذا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی بالخصوص امریکی عوام جہاں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں وہاں پاکستان میں متاثرین اس وقت ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں اور دنیا کی امداد کے لیے منتظر ہیں ایسی صورت حال میں عالمی برادری کو آگے بڑھ کر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ سیلاب متاثرین موسم سرما کی سختیوں سے بروقت نبردآزما ہونے کے لیے تیار ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں