سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
منڈی بہاوالدین میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک دن کے موقع پر جلوس کے شرکاء کے لیے مقامی تاجر سلمان پہلوان کی جانب سے اسپیشل سندھڑی آم اور خالص دودھ سے 150 من مینگو ملک شیک تیار کیا گیا ہے جو جلوس کے شرکا میں تقسیم کیا جائے گا۔
منڈی بہاوالدین کےمشہور تاجر سلمان ہر سال جشن عیدمیلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے مبارک موقع کے لیے شدید گرمی کے موسم میں سندھڑی آم سٹور کرکے جلوس کے شرکاء کے لیے انہتائی لاجواب خوش ذائقہ خالص دودھ سے مینگو ملک شیک تیار کرتے ہیں جس کو تیار کرنے میں سات سے آٹھ دن کا وقت درکار ہوتا ہے 140 من سے زائد مینگو ملک شیک تیار کرکے جلوس کےشرکاء،علماء کرام،سامعین کی تواضع کے لیےسبیلیں لگادی جاتی ہیں جس میں سلمان اور اسکی فیملی کی والہانہ محبت اور عقیدت مندی کا اظہار دیکھنے کو ملتا ہے بارہ ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت ومحبت کے اظہار کے لیے اپنے بچوں اور مہمانوں سمیت جلوس شرکاء کی تواضع کرنے کا شرف حاصل کرتے ہیں.