برلن میں 3 اکتوبر 32 سالہ قومی دن کے موقع پر مسلمانوں نے مساجد کے دروازے کھولنےکا اعلان 172

برلن میں 3 اکتوبر 32 سالہ قومی دن کے موقع پر مسلمانوں نے مساجد کے دروازے کھولنےکا اعلان

رپورٹ برلن رپورٹ مطیع اللہ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

برلن میں 3 اکتوبر 32 سالہ قومی دن کے موقع پر مسلمانوں نے مساجد کے دروازے کھولنےکا اعلان کردیا.قومی اتحاد کے دن برلن بھر کے مسجدوں کے دروازے عام افراد کے لیے کھول دیے جائیں گے. دیگر مذاہب سے وابستہ لوگ اور جرمن شہری ہر سال کی طرح مساجد کا رخ کرینگے.
برلن میں قائم ترکش فائونڈیشن، اسلامی تحریک برلن اور منہاج القرآن کے مساجد میں غیرمسلموں کو خوش آمدید کرنے کی تیاریاں کرلی.
ترکش مساجد کے زیر اہتمام ضلع کروزبرگ میں قائم برلن کی سب سے پرانی مسجد بھی عام افراد کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا.
یوم اتحاف کے موقع پر غیرمسلموں میں جرمن زبان میں محیط کتابوں کاہدیہ دیا جائے گا.
پاکستانی، ترکش، بنگالی، صومالی اور چیچن مسجدوں کے دروازے تین اکتوبر کو یوم اتحاد کے موقع پر کھول دیئےجائنگے تاکہ اسلام سے متعلق معلومات کو عام افراد کو فراہم کیاجاسکے.
تین اکتوبر کے قومی دن کے موقع پر اسکولوں اور دیگر تعلیمی پروگرامز سمیت عام تعطیل ھوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں