Pakistani Overseas Community of Berlin, the capital of Germany 144

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے پاکستانی اوورسیز کیمونٹی نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد سامان پہنچادیا

رپورٹ برلن :مطیع اللہ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے پاکستانی اوورسیز کیمونٹی نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد سامان پہنچادیا
برلن کے مختلف سیاسی سماجی شخصیات نے اپنی مدد آپ کے تحت بیس ہزار یورو سے زائد رقم رائے خدا میں خرچ کرتے ہوئے پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں جس میں فاضل پور اورراجن پور کے متاثرین کے گھر بنانے کے لیے کیش رقم اور ماہانہ راشن تقسیم کیا گیا راشن گھریلوں اشیاء سمیت کپڑے بھی دیئے گئے
برلن سماجی شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے سابق صدر چوہدری رشیداحمد، پاکستان جرمن پریس کلب کے چئیرمین چوہدری ظہور احمد، معروف نزنس مین و سماجی شخصیت چوہدری اسلم بلال، چوہدری طارق، چوہدری خالد چوہدری نبیل، احسان، زمان اور بیگ سمیت دیگر برلن کمیونٹی کی جانب سے مالی تعاون جمع کرکے 25 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم بھجواکر ضلع گجرات میں سامان خریدا گیا اور پیکنگ کرکے متاثرین میں خدمت خلق کےجزبے کے ساتھ تقسیم کیا گیا
فاضل پور را جن پور کے تین سو سے زائدسیلاب متاثرین خاندانوں میں امداداشیاءتقسیم کی گئی
اس موقع پر برلن کمیونٹی کی جانب سیلاب سے متاثرہ بےگھر افراد کو گھر بنانے کے لیے نقد رقم فراہم کی گئی
پاکستانی کمیونٹی برلن کی جانب سے اگلا امداد سامان کا سلسلہ جلد روانہ کیا جائگا جب تک سیلاب متاثرہ کی بحالی کے اسباب نہیں بنتے امداد کا سلسلہ ماہوسر طدیقے سے مختلف متاثرہ گاوں و علاقوں میں جاری رکھا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں