ڈیف اینڈ ڈمب ویلیفئر سوسائٹی شاہدرہ کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ پر آگاہی واک کا اہتمام 204

ڈیف اینڈ ڈمب ویلیفئر سوسائٹی شاہدرہ کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ پر آگاہی واک کا اہتمام

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

موسمیاتی تبدیلی بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ باعث تشویش ہونے لگاڈینگی بچاؤ کے حوالے سے ڈیف اینڈ ڈمب ویلیفئر سوسائٹی شاہدرہ کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں گونگے بہرے بچوں، عورتوں سمیت مردوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی واک کے شرکاء نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈینگی سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ہر اپنے بچوں کو شام ڈھلے گھر سے باہر نکلنے نہ دیں ہاف بازوں کے کپڑے نہ پہنائیں اور نہ کسی جگہ پانی کھڑا ہونے دیں گونگے بہرے افراد جو خود دوسروں کے مدد کے منتظر ہوتے ہیں اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب متاثرین بھائیوں کے لیے امدادی کیمپ بھی لگا چکے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں