National Day of Saudi Arabia was celebrated with great enthusiasm by the Saudi citizens as well as the PakistaniNational Day of Saudi Arabia was celebrated with great enthusiasm by the Saudi citizens as well as the Pakistani 149

سعودی عرب کا 92 قومی دن سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی نے بھی پاکستان قومی یکجہتی فورم کے پلیٹ فارم سے ملکر انتہائی جوش و جذبے سے منایاگیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور سعودی کیمونٹی اراکین شریک ہوئے

جدہ رپورٹ (امداد حسین لک سے ،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور او آئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان سید شیخ تھے۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی برگیڈئیر (ر) محمد حسن کاملی اور جنرل (ر)حسن محمد مالکی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کے سب سے پہلے ہم پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ ہماری خوشی میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے،سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی بھائیوں کا اہم کردار رہا ہے،پاکستان کی آرمی، انجنیئرز،ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ جات کے ماہر افراد ہمارے لئے باعث فخر ہیں تقریب سے آو آئی سی میں پاکستانی مندوب رضوان سعید شیخ اور قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب میں سعودی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ،دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات ہیں سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ ایک جسم کے اندر دو دلوں کی طرح ہے ہم سعودی حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کہ طرح اس بار بھی سیلاب جیسی آفت کے موقع پر بھرپور ساتھ دیا۔تقریب سے کنونئیر قومی یکجہتی فورم سید ریاض بخاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ،تقریب میں ملی نغمے پیش کرنے کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں