On the occasion of National Day of Saudi Arabia 213

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر “میمن لیڈر شپ فورم ” کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

فورم کا اولین مقصد نوجوان نسل کی تربیت کرنا مقصود ھے ، انکے اندر قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا۔

اس پلیٹ فارم پر مختلف قسم کے سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں۔
دنیا کی مشہور شخصیات کے بارے میں انفارمیشن دی جاتی ھے، کن حالات میں اپنے قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
نوجوان طلباء اور طالبات کو موقع فراہم کیا جاتا ھے وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں
لیڈر شپ زندگی کے ہر شعبے میں نظر آتی ھے۔
کھیل کے میدان سے لے کر تعلیمی، فلاحی، سماجی، کاروباری اور سیاسی معاملات میں ہر جگہ اسکا عمل دخل ہوتا ھے۔

پاکستان سے آئے ہوئے معروف بزنس مین جناب رحیم جانو جنکی وجہ شہرت پاکستانی چاولوں کو دنیا بھر متعارف کرنا اور برآمدات کرنا ھے۔
حکومت پاکستان کی طرف سے بہت سے میڈلز اور انعامات بھی حاصل کیے ہیں۔
میمن لیڈر شپ کے بین الاقوامی صدر ہیں اور انکی اہلیہ بھی عورتوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت رانا شوکت نے حاصل۔ فرقان ایدھی نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔

سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے سعودی قومی ترانہ حاضرین محفل نے کھڑے ہو کر پڑھا۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض سراج آدمجی نے اپنے مخصوص انداز میں کی۔
انہوں نے مہمانوں کا تعارف کرایا اور ادارے سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

فورم کے صدر یونس عبدالحبیب نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے فورم کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔

عالمی اردو مرکز کے صدر اطہر نفیس عباسی نے اپنے شاعرانہ کلام سے محفل میں زعفرانی رنگ بکھیر دیے۔
مہمان اعزازی شیخ احمد فاروقی سعودی حکومت کے مندوبین کا درجہ رکھتے ہیں اور فاروقی گروپ کے چیئرمین بھی ہیں۔
انہوں نے ملک سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا آنے والا دن جزیرہ نما عرب میں بہت بڑی معاشی تبدیلی لائے گا۔
انہوں نے وژن 2030 کے حوالے سے سعودی حکومت کے اغراض و مقاصد
پر سیر حاصل معلومات فراہم کیں۔
سعودی عرب میں بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
سعودی میڈیا سے تعلق رکھنے والے
حسن علی جبیلی اور شاہی میگزین کے ایڈیٹر انچیف بھی ہیں۔ انہوں نے سعودی حکومت کے احکامات اور بزنس قوانین سے متعلق گراں قدر معلومات فراہم کیں۔
سراج آدمجی نے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی نظم پیش کی جسے حاضرین محفل نے انکی کاوش کو سراہا۔
صدر محفل رحیم جانو نے اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کیا کہ حرمین شریفین کی زیارت نصیب ہوئی۔
انہوں نے سراج آدمجی اور انکی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا صرف تعلیم کافی نہیں ھے آج کے جدید دور میں بلکہ انسان کے اندر قائدانہ صلاحیتوں کا ہونا بہت ضروری ھے۔
دور حاضر میں اسکو ٹائم مینجمنٹ کہتے ہیں۔ مجھے خوشی ھے ” میمن لیڈر شپ فورم ” اپنا فرض بخوبی سرانجام دے رہا ھے۔
انہوں نے ٹیم کے تمام ممبران اور حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا۔
یوم الوطنی کے پر مسرت موقع کی نسبت سے کیک کاٹا گیا اور پاک سعودی دوستی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
تقریب کا اختتام پرتکلف عشائیہ پر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں