صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آ گئے، سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ 212

صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آ گئے، سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آ گئے، 1600 سے زائد افراد سانپوں کے ڈسنے سے زخمی.
صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آ گئے، سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،اب تک 1600 سے زائد افراد سانپ کے ڈسنے سے زخمی ہوگئے۔
ضلع تھر پارکر میں بارشیں کیا ہوئیں سانپ بھی بلوں سے باہر نکل آئے، صرف گزشتہ دو ماہ میں سانپ کے ڈسنےسے 1200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،سانپ ڈسنے کے یہ واقعات کھیتوں میں کام کرنےوالے ہاریوں اور جنگلات میں لکڑیاں کاٹ کر لے جانے والے تھری باسیوں کے ساتھ پیش آئے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال تھرپارکر ضلع کی مختلف تحصیلوں میں اب تک 1600 سےزائد سانپ کے ڈسنے کے واقعات ہوئے ہیں جبکہ اسلام کوٹ میں سانپ کے ڈسنے سے دو سگے بھائی بھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
ذرائع کے مطابق دور دراز کے علاقوں میں قائم ڈسپنسریوں میں سانپ کے ڈسنے کے بچاؤ کی ویکسین دستیاب نہیں ہے،البتہ یہ سہولت بڑے اسپتالوں تک محدود ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل اسپتالوں میں سانپ کے ڈسنے سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی اپنی جگہ احسن قدم سہی لیکن دور دراز کی ڈسپنسریوں میں ویکسین کی دستیابی کو ممکن بناکر لوگوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں