Chandigarh University scandal rocked India 172

چندی گڑھ یونیورسٹی اسکینڈل نے بھارت کو ہلا دیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
بھارتی یونیورسٹی میں طالبہ نے متعدد طالبات کی نازیبا ویڈیوز وائرل کردیں، آٹھ طالبات کی مبینہ خود کشی کی کوشش، ہنگامہ برپا ہوگیا.
بھارتی ریاست پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں ایک یونیورسٹی میں آٹھ طالبات کی طرف سے مبینہ خود کشی کی کوشش کا واقعہ سامنے آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ طالبات نے خود کشی کی کوشش نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے کی تھی.
بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے ساتھی طالبات کی خفیہ طریقے سے نازیبا ویڈیوز بنائیں اور ایک لڑکے کو بھیجیں جس نے بعد ازاں یہ ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل کردیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد طالبات نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کسی طالبہ نے خود سوزی نہیں کی۔ سپریٹنڈنٹ پولیس کے مطابق ایک طالبہ کو ایمبولینس میں اس لیے لے جایا گیا تھا کیونکہ وہ نفسیاتی طور پر انتہائی خراب حالت میں تھی.
واقعے کے بعد طلبہ کی جانب سے شدید مظاہرے کیے گئے ، حکام نے یونیورسٹی کو دو دن کیلئے بند کردیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ملزم لڑکی کے دوست جس کی شناخت شملہ کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روہڑو (شملہ) سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے ہاسٹل میں دوسری لڑکیوں کی ویڈیو بنائی اور بعد میں اپنے دوست ساحل کے ساتھ شیئر کی جو روہڑو میں کاسمیٹکس کی دکان چلاتا ہے.
جس طالبہ پر ایم ایم ایس لیک کرنے اور بنانے کا الزام ہے، اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ موہالی پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں