National Day, in which Pakistani and Saudi artists highlighted the Pak-Saudi culture through their works of art. 274

پاک سعودی دوستی کو اجاگر کرنے کے لیے سعودی قومی دن کی مناسبت سے پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے آرٹ اینڈ کلچر ایگزیبشن منعقد کی گئی جس میں پاکستانی اور سعودی آرٹسٹوں نےاپنے فن پاروں کے زریعے پاک سعودی کلچر کو اجاگر کیا

رپورٹ مکہ مکرمہ : مریم شاہد ( تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی )
ایگزبیشن کا افتتاح قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور ڈرائکٹر آرٹ اینڈ کلچر جنرل محمد الصبحی نے کیا۔۔نمائش میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور سعودی کیمونٹی کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے سفارت کار بھی شریک ہوئے اور آرٹسٹوں کے فن اور فوک میوزک کی خوب تعریف کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے سعودی بھائیوں کو انکے قومی دن کی مبارکباد دی اور آرٹسٹوں کے فن اور فوک میوزک کو سراہا اور پاک سعودی دوستی پر اظہار خیال کرتے ہوۓ سعودی فرما رواں شاہ سلیمان اور ولی عہد محمُد بن سلیمان کا شکریہ ادا کیا کہ پاکستان میں ہمیشہ مشکل وقت میں سعودی حکومت نے پاکستان کا ساتھ دیا۔۔تقریب میں جنرل محمد الصبحی نے اپنے خطاب میں بھی پاک سعودی دوستی کی تعریف کی اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے سعودی بھائیوں سے اظہار محبت کے لیے قومی دن منانے پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں دونوں ممالک کی ثقافت پر مبنی فن پارے شرکاء کی خوب توجہ کا مرکز رہے خاص طور پر سعودی آرٹسٹ حودت عبدالقادر درویشن کی تیار کی ہوئی صدر پاکستان عارف علوی جبکہ پاکستانی آرٹسٹ سلطان کی بنائی ہوئی ولی عہد محمد بن سلیمان کی تصویر خوب توجہ کا مرکز رہی۔
نمائش میں دونوں ممالک کی فوک موسیقی کی دھنوں نے بھی شرکاء کو خوب محظوظ کیا پاکستانی بانسری کی مسحور کن دُھن اور ڈھولک نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں