higher secondary section of Government High School Kotli Loharan for Boys has practically closed down due to the incompetence 181

گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی لوہاراں فار بوائز کا ہائیر اسکینڈری حصہ محکمہ تعلیم کی نا اہلی اور عدم توجہ کی وجہ عملی طور پر بند ہو گیا

رپورٹ کامران سلہری کوٹلی لوہاراں (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی لوہاراں فار بوائز کا ہائیر اسکینڈری حصہ محکمہ تعلیم کی نا اہلی اور عدم توجہ کی وجہ عملی طور پر بند ہو گیا۔غریب اور متوسط طبقے کے طلباء پرائیویٹ کالجز کی مہنگی فیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث تعلیم چھوڑ کر کام کرنے پر مجبور ہو گئے۔ بہت سے طلباء 15 کلو میٹر دور سیالکوٹ شہر جانے لگے۔محکمہ کی تعلیم کی غفلت کے باعث ٹیچنگ اسٹاف، پرنسپل اور درجہ چہارم عملہ کی عدم دستیابی کے باعث امسال بھی ہائیر حصہ میں داخلہ جات نہ ہو سکے۔گزشتہ کئی برسوں سے ہائیر اسکینڈری حصے کو عملی طور پر بند کر کے سکول کے دیگر کاموں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر کردہ عمارت ، فرنیچر اورکمپیوٹر لیب مکحمہ تعلیم کی بےحسی کا عملی نمونہ بن چکی ہے15برس قبل گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی لوہاراں کی تاریخی عمارت کی اندرونی گراونڈ میں ہائیر اسکینڈری سکول کی عمارت تعمیر کر کے مقامی آبادی کے تعاون سے داخلہ جات شروع کئے گئے۔مگر محکمہ تعلیم کی بے حسی باعث کالج کو مطلوبہ سہولیات اور اسٹاف مہیا نہ کیا جاسکا ۔جو چند استاتذہ فراہم کئے گئے رفتہ رفتہ وہ بھی تبدیل ہو کر چلے گئے جس کے باعث گورنمنٹ ہائیر اسکینڈری سکول میں ایک بھی استاد نہ رہا جس سے ہائیر اسکینڈری کا حصہ عملی طور پر بند چکا ہے۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی سیالکوٹ سے معاملہ کا فوری نوٹس لے کر اقدامات کی درخواست کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں