گندم کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح چھو گئی 202

گندم کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح چھو گئی

رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گندم کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.
پاکستان میں گندم کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، پہلی دفعہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کی قیمت 3 ہزار 560 روپے سے 3 ہزار 600 روپے فی من تک پہنچ گئی.
نجی ٹی وی کے مطابق مارکیٹ میں 3600 روپے فی من گندم ہونے کے نتیجے میں جڑواں شہروں کی 200 سے زائد فلور ملز نے 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1300 روپے سے 15 ، 16 سو روپے تک کر دی گئی ہے.
اگر حکومت نے سرکاری کوٹے میں فوری اضافہ نہ کیا تو اوپن مارکیٹ میں گندم مافیا غیر قانونی سٹاکس کی قیمت تیزی سے بڑھائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں