پاکستان پیپلزپارٹی برلن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے کوآرڈینیٹر وجنرل سیکریٹری سابق سینیٹر مرحوم جہانگیر بدر کے بیٹے ذوالفقار علی بدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا 183

پاکستان پیپلزپارٹی برلن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے کوآرڈینیٹر وجنرل سیکریٹری سابق سینیٹر مرحوم جہانگیر بدر کے بیٹے ذوالفقار علی بدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا

رپورٹ برلن رپورٹ مطیع اللہ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان پیپلزپارٹی برلن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے کوآرڈینیٹر وجنرل سیکریٹری سابق سینیٹر مرحوم جہانگیر بدر کے بیٹے ذوالفقار علی بدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا.
ظہرانے کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تعارفی نشت کے ساتھ ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء ذوالفقار علی بدرسے سنئیر رہنماؤں نے دلی ہمدردی کرتے ہوئے ان کے والد جہانگیر بدر کے انتقال پر تعزیت کی اور پاکستان میں سیلاب ودیگر حادثات میں جانبحق ھونے والوں سمیت پارٹی کارکنان و شہداء کے لیے دعا مغفرت کرائی گئی.
ظہرانے میں پیپلزپارٹی برلن کے سنئیر رہنماؤں سمیت مقامی عہدیداروں نے شرکت کی، پاکستان پیپلزپارٹی برلن کے صدر منظور اعوان کے گھر منعقدہ ظہرانے میں برلن کے تنظمی امور، نوجوان قیادت کو زمہ داریاں سونپنے اور دیگر تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے صدر منظور حسین اعوان ،جنرل سیکرٹری میاں اکمل لطیف، نائب صدر عابد بلوچ، سینئر رہنما وسرپرست اعلیٰ جرمنی ملک اسماعیل قیصر، سینئر رہنما اور جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین کے سفیر و سماجی کارکن میاں مبین اختر سمیت دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.
ظہرانے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بدر نے کہاکہ سابقہ حکومت نے پاکستان کے لیے ایسے چیلنجز چھوڑ گئے تھے جس سے موجودہ حکومت نبرد آزما ہے اور اتحادی حکومت اس کوشش میں مصروف عمل ہے کہ کسی طریقہ سے پاکستان کو اس سیاسی اور معاشی بحران سے نکالا جائے.
زوالفقار علی بدر نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں پاکستان کو تمام دوست ممالک سے بھرپور تعاون مل رہا ہیں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے متاثرین کے لیے میڈیکل سہولیات، خوراک، ٹینٹ، اور تعلیم کی فراہمی کے لئے حکومت کوشاں ہےسیلابی پانی اترنے کے بعد تمام متاثرین کی دوبارہ آباد کاری پر مکمّل حکمتِ عملی تیار کی جائے گی صوبہ سندھ میں سیلاب سے بہت تباہ کاریاں ہوئی ہیں،
پارٹی کارکنان و عہدےداروں نے ملکی صورتحال و تنظمی امور پر مختلف سوالات کئےتقریب کےاختتام پر پرتکلگ ظہرانہ دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں