پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا 165

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا

سٹاف رپورٹ الریاض سعودی عرب ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ریاض سعودی عرب کا جہاں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ اور مادر جمہوریت محترمہ کلثوم نواز کے لئے دعا خوانی کا اہتمام کیا گیا. اجلاس کی صدارت سرپرست اعلیٰ پروفیسر محمود احمد باجوہ نے کی اجلاس میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی عہددران نے شرکت کی جن میں صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید احمد ، سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر ،فنانس سیکرٹری سردار محمد نواز ممبر مشاورتی کمیٹی مخدوم امین تاجر ممبر مشاورتی کمیٹی عدنان اقبال بٹ، ممبر مشاورتی کمیٹی اصضر چیشتی ممبر مشاورتی کمیٹی ضرار خان بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر طارق عزیز اور دیگر نے شرکت کی.
پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد باجوہ نے کہا کہ 11 ستمبر 1948 کو مسلمانان ہند ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی جن کی عظیم جدوجہد سے اسلامی جمہوریہ پاکستان وجود میں آیا. اللہ تعالی قائد اعظم محمد علی جناح کے درجات بلند فرمائے آمین.
انھوں نے مزید کہا کہ 11 ستمبر کو ایک بہادر خاتون مادر جمہوریت کلثوم نواز بھی ہم سے جدا ہوگئی جنھوں نے ایک آمر اور جابر حکمران پرویز مشرف کے خلاف اور بحالی جمہوریت کے لئے آواز بلند کی اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا. میثاق جمہوریت کا تاج بھی انھیں کے سر سجا. اللہ تعالی انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین.
اجلاس سے صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید احمد ، سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر نے قائد اعظم محمد علی جناح اور مادر جمہوریت محترمہ کلثوم نواز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا.
آخر میں قائد اعظم محمد علی جناح اور محترمہ کلثوم نواز کے ایثال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں