ملک بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے 130

ملک بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ملک بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی.
مساجد میں فوج کے شہدا کے لیے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں ،جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں.
یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی ، پاک فضائیہ کے 60جوان اور 5 خواتین کیڈٹس نے ذمہ داری سنبھال لی ہے ،پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے جی ایچ کیو میں منعقد کی جانے والی 6 ستمبر کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں