مسلم لیگی ن ریاض سعودی عرب کی جانب مسلم لیگی ن یورپ کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا 171

مسلم لیگی ن ریاض سعودی عرب کی جانب مسلم لیگی ن یورپ کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ شاہین جاوید الریاض : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

الریاض سعودی عرب سے جہاں صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید احمد اور سنئیر نائب صدر مسلم لیک ن سعودی عرب محمود الحق ڈوگر کی طرف سے حافظ امیر علی اعوان کوآرڈینیٹر مسلم لیگی ن یورپ کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ جس میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ جن میں چوھدری عبدالمجید گجر بانی و سرپرست مسلم لیگ ن سعودی عرب، عدنان بٹ ، سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ملک راشد پرویز اعوان ، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ظہیر مغل، ضرار بلوچ ، ملک مکرم، حاجی ساجد شامل تھے ۔
مسلم لیگ ن سعودی عرب کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر ملک راشد پرویز اعوان نے مہمان خصوصی حافظ امیر علی اعوان کا پرتپاک استقبال کیا اور انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا.
کوآرڈینیٹر یورپ حافظ امیر علی اعوان نے نئے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کو مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا.
حافظ امیر علی اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آج ایک بہت بڑی آفت سے دوچار ہے لہذا اس وقت ہم سب کو سیاسی وابستگی سے ہٹ کر ایک قوم بن کر سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہئے. اوورسیز پاکستانی بڑھ چڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں