BS convocation ceremony was held at Government Islamia Graduate College 193

تعلیم کے میدان میں گریجویشن مکمل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ لاہور میں 65 واں( 5th) بی ایس کانووکیشن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی

لاہور (ایچ ایم فیاض)

تعلیم کے میدان میں گریجویشن مکمل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ لاہور میں 65 واں( 5th) بی ایس کانووکیشن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چئیرمن پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر جبکہ اعزازی مہمانوں میں لاہور کالج برائے خواتین کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا ، پروفیسر فوزیہ آغا ،پروفیسر ہما سعید ،پروفیسر رخشندہ آفریدی تھےکانووکیشن کی پروقار تقریب میں مختلف ڈیپارٹمنٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئےاس موقع پر مہمان خصوصی شاہد منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکوں کی ترقی میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کا تعلیم حاصل کرنا ایک نسل کے تعلیم حاصل کرنے کے مترادف ہے شاہد منیر کے مطابق آج کا یہ دن ان کو (والدین ) یاد کرنے کا ہے جنہوں نے آپ کو یہاں پہنچایا
آج آپ کی کامیابی کے پیچھے آپ کے والدین کا بہت حصہ ہے آپ کی کامیابی کے لیے
آپ کو اچھا ماحول دینے میں آپ کے والدین کا بہت اہم کردار ہے
آج اپ اس قابل ہوگئے ہیں کہ آپ دنیا میں سر اٹھا کر چل سکتے ہیں
یہ کالج ایک چھوٹی یونیورسٹی ہے
یہاں سے ہزاروں طلبا کامیاب ہو کر زندگی کے شعبہ ہائے میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں چئیرمن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کا شمار بہترین کالج میں ہوتا ہے اعزازی مہمان پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے طالبات کو انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی لڑکیوں پر فخر ہے امید کرتی ہوں کہ جس طرح تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی اسی طرح یہ طالبات ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی مزید ترقی کریں گی کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے مہمانان گرامی اور کالج اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کالج کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر کی طالبات جنہوں نے تحریک پاکستان میں حصہ لے کر اس خطے کی خواتین کے لیے علم کی شمع روشن کی کانووکیشن کہ تقریب کا آغاز کلام پاک سے ہوا جبکہ کالج کی طالبات نے گلہائے عقیدت کے پھول بھی نچھاور کیے کانووکیشن کی پروقار تقریب میں مہمان خصوصی شاہد منیر نے
گریجویشن کرنے والی طالبات میں ڈگری ،گولڈ میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں