Germany train's three-month monthly 9 Euroticket facility ends today 158

جرمنی ٹرین کی تین ماہ کی ماہانہ9 یوروٹکٹ کی سہولت آج سے ختم

رپورٹ برلن رپورٹ مطیع اللہ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تین ماہ کی ماہانہ9 یوروٹکٹ کی سہولت آج سے ختم ,
52 ملین ٹکٹ فروخت، جرمنی کی مقامی شہریوں سمیت سیاحوں نے 9 یورع ٹکٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا،
ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا 9 یورو ٹکٹ سال کے اخر تک بڑھانے پر اسرارِ لیکن سکولوں کی چھٹیاں ختم سہولت بھی ختم،
9 یورو کی ٹکٹ پر سیاحوں نے جرمنی بھر کی ریجنل ٹرینوں ٴبسوں میں سفر کرنے کا بھرپور لطف اٹھایا
یہ سہولت برق رفتار ٹرینوں آئی سی،ای سی اور آئی سی ای کےلئے کارآمد نہیں تھی
جرمنی کی موجودہ اتحادی حکومت کی طرف سے کوویڈ کے لاک ڈاؤن اور وباء پر قابوپانے پر اپنے شہریوں اور سیاحوں کو دی جانی والی ماہانہ 9 یورو ٹکٹ کی ریکارڈ توڑ سفری سہولت31 اگست کو ختم ہو رہی ہے.
اس کی ابتدا یکم جون سے ہوئی تھی،اس سہولت کے تحت مقامی شہریوں اور سیاحوں نے تین ماہ صرف 9یورو کی ماہانہ ٹکٹٟ جون،جولائی اگستٞ کے ساتھ جرمنی بھر کی ریجنل ٹرینوں اور بسوں میں سفر کرنے کا بھرپور لطف اٹھایا اور رش کے تمام ریکارڈ ٹوردیئے.
یہ سہولت برق رفتار ٹرینوں آئی سی،ای سی اور آئی سی ای کے لئے کارآمد نہیں تھی۔سفری سہولت کے اختتام پر ٹرانسپورٹ کے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں اس کو ٴٴ بہت بڑی کامیابیٴٴ قرار دیا گیا ہے۔سڑکوں پر کاروں کی آمدو رفت بہت کم ہو جانے کے نتیجہ میں1.8ٹن کاربن ڈائی اوکسائڈCO2 کی بچت بھی بتائی گئی ہے.
رپورٹ کے مطابق اس تین ماہ کی سفری سہولت کے دوران کاروں کی بجائے ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے سفر کرنے کو ترجیح دی اور توانائی کے بحران میں حکومت کی پالیسی کا بھرپور ساتھ دیا۔630 سے زائد جرمن ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ک VDV کی رپورٹ کے مطابق ان تین ماہ میں معمول کے سفری ماہانہ پاس رکھنے والے دس ملین شہریوں کی 9 یورو ٹکٹ کےساتھ reimbursed کی گئی ،
دس فیصد ایسے شہریوں کا بھی اضافہ ہوا جو پہلے کار پر سفر کو ترجیح دیتے تھے۔جرمن ریلوے ڈوئچے بان اور وی ڈی وی کی جانب سے مشترکہ طور پر ہفتہ روزہ چھ ہزار شہریوں کے انٹرویوز لئے جاتے رہے، اس تحقیق و سروے میں78000 افراد سے اس سفری سہولت بارے سوالات پوچھے گئے ۔سروے کے مطابق56 فیصد شہریوں نے یہ ٹکٹ سستا ترین ہونے کی وجہ سے خریدا جبکہ43 نے کار کے سفر سے گریز کو ٹکٹ خریدنے کی وجہ بتایا۔یاد رہے کہ جرمنی کی کل آبادی83 ملین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں