آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل کردی۔ 173

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل کردی۔

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل کردی۔
سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ انہوں نے کل بلوچستان کے علاقوں کا دورہ کیا تھا اور آج وہ خیر پور سندھ آئے ہیں، یہاں بہت تباہی ہوئی ہے، اس سال بہت بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے.
انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ، آرمی ، نیوی ، ایئر فورس اور فلاحی ادارے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں لیکن سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے۔ تمام پاکستانی مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ ان مشکل حالات میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کریں.
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حکومتیں اور افواج اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمارے وسائل محدود ہیں، مخیر حضرات جس طرح بھی مدد کرسکتے ہیں آگے آئیں، ریلیف اور ریسکیو آپریشن تقریباً ختم ہوچکا ہے اب متاثرین کی بحالی کا مرحلہ آگیا ہے۔دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستان کی مدد کریں۔ تارکینِ وطن بھی اپنے بھائیوں کی مدد کریں، امید ہے کہ ہمارے سمندر پار پاکستانی ہمیں مایوس نہیں کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں