تحصیل فیروز والہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی دبنگ کاروائی بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ بھاری مقدار میں منشیات سمیت تین رکنی گروہ گرفتار 169

تحصیل فیروز والہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی دبنگ کاروائی بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ بھاری مقدار میں منشیات سمیت تین رکنی گروہ گرفتار

رپورٹ فیروز والہ : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تحصیل فیروز والہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی دبنگ کاروائی بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ بھاری مقدار میں منشیات سمیت تین رکنی گروہ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار کی جانب سے اسپیشل ٹاسک ملنے پر ایس ڈی پی او فیروزوالہ سرکل میاں شفقت کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر فیصل عباس چدھڑ کی قیادت میں پولیس ٹیم تھانہ فیکٹری ایریا نے ناکہ بندی کر کے دیگر اضلاع میں منشیات کی سپلائی اور خریدوفروخت کرنے والے گروہ کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے 21کلو سے زائد منشیات جس میں 15کلو سے زائد افیون اور 6کلو برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ بین اضلاعی ہے اور منشیات کی سپلائی و خریدو فروخت کر کے مختلف اضلاع کے منشیات فروش ڈیلرز تک گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کر پہنچاتے ہیں۔ ناکہ بندی کے دوران ایس ڈی پی او فیروزوالہ سرکل میاں شفقت اور ایس ایچ اوتھانہ فیکٹری ایریا فیصل عباس چدھڑ مع پولیس ٹیم تھانہ فیکٹری ایریا نے جب منشیات فروش گروہ کو راؤنڈ اپ کیا توپکڑی جانے والی گاڑی کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد ہوئی۔ مزید کہنا تھاکہ منشیات جیسی لعنت کو جڑسے ختم کرنے کے لئے پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے اور انشاء اللہ ایسا گندہ دھندہ کرنے والے ہمیشہ سلاخوں کے پیچھے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں