سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
توشہ خانہ کیس کی بنیاد پر عمران خان کی نا اہلی کی درخواست پر حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کی درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کر دی.
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت چار رکنی بینچ نے حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا ، عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس غیر موثر قرار دینے کیلئے درخواست دائر کی اور موقف اپنایا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پہلے سے ہی زیر سماعت ہے.
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہی کیس الیکشن کمیشن میں پہلے سے زیر سماعت ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم ارکان کی درخواست غیر موثر قرار دے دی.