Relief activities of Pakistan Army in flood-affected areas across the country continue, ISPR 167

پاک فوج کی ملک بھرمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ، آئی ایس پی آر

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاک فوج کی ملک بھرمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں پاک فوج کی ٹیمیں موجود ہیں.
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے2 ہیلی کاپٹر کراچی سے اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں ، سندھ ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلابی علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری بھی جاری ہے.
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد،لسبیلہ اور دکی میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ آرمی اور ایف سی نے بھی متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں.
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی زوروشورسےجاری ہے ، ہیلی کاپٹرزکی مددسے4پروازیں کرکےامدادی سامان پہنچایاگیا،چترال اور دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی ریلیف آپریشن جاری ہے.
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے پاک فوج مزید اقدامات کر رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں