وفاقی حکومت نے آرڈیننس کے زریعے منی بجٹ پیش کردیا، 70 ارب کے نئے ٹیکسز عائد 253

وفاقی حکومت نے آرڈیننس کے زریعے منی بجٹ پیش کردیا، 70 ارب کے نئے ٹیکسز عائد

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وفاقی حکومت نے آرڈیننس کےذریعے منی بجٹ پیش کردیا ہے جس میں 70 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کر دیئےگئے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کےاجلاس نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آرڈیننس جاری کرتے ہوئے نئے ٹیکسز عائد کردیئےہیں۔
آرڈیننس کے مطابق تاجروں سےبجلی کے بلوں کے ذریعے 7.5 فیصد تک سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا، 20ہزار سے کم بجلی کے بلوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا جبکہ 20ہزار سے زائد بل پر 7.5فیصد سیلز ٹیکس ہو گا،حکومت کو اس اقدام سے تقریباً 27 ارب روپے کی آمدن حاصل ہونے کا امکان ہے۔
نئے آرڈیننس کے تحت تمباکو پر وسیس 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپے فی کلو کردیا گیا، ٹیئرون کے 1000 سگریٹ پر ٹیکس 6500 روپے کردیا گیا،ٹیئر ٹو کے 1000 سگریٹ پر ٹیکس 2050 روپے کردیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ حکومت منی بجٹ کے ذریعے80ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے جارہی ہے تاہم خزانہ ڈویژن نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے تمباکو اور سگریٹ پر ٹیکسز لگانے کا اشارہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں