بلبل پاکستان کے نام سے مشہور ہونے والی لیجنڈ گلوکار نیرہ نور 71 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئی ہیں. 196

بلبل پاکستان کے نام سے مشہور ہونے والی لیجنڈ گلوکار نیرہ نور 71 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئی ہیں.

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

خاندانی ذرائع کے مطابق گلوکارہ پچھلے چند روز سے بیمار تھیں اور کراچی میں ہی زیرعلاج تھیں.
لیجنڈ گلوکارہ کے انتقال کی تصدیق ان کے بھتیجے نے کی رضا زیدی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ میری تائی جہانِ فانی سے رخصت ہوگئی ہیں ،نماز جنازہ آج سہہ پہر 4 بجےمسجدوامام بارگاہ یثرب ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائےگی اور تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائےگی.
نیرہ نور 3 نومبر 1950ء کو آسام کے شہر گوہاٹی میں پیدا ہوئیں ، ابتدائی دنوں میں بیگم اختر اور کانن دیوی کی گلوکاری کا ان پر اثر تھا،ریڈیو پاکستان کے لیے گلوکاری کی تو نیرہ نور اس وقت نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی طا لبہ تھیں،نیرہ نور نے فیض صاحب کے کلام کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ، انہوں نے اپنی گلوکاری کے لیے ہمیشہ نہایت خوب صورت شاعری کا انتخاب کیا،متعدد ٹی وی سیریلز کے لیے بھی گیت گائے، ان کے گائے ملی نغمے بھی بہت مشہور ہوئے۔
نیرہ نور کومتعدد قومی اعزازات سے نوازا گیا، انہیں ابتدائی طور پر 2006 میں صدر پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے ساتھ بلبل پاکستان کے خطاب سے نوازا تھا،نیرہ نور کو 1973 میں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،نیرہ نور نے 2012 میں پیشہ وارانہ گائیکی کوخیر باد کہہ دیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں