رپورٹ : الدمام صغیر برقی سعودی عرب ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )
جبیل میں پاکستان فورم منطقیہ شرقیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا میں خواتین اور بچے بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام کے شرکا سے رفعت رشید، ناصر شہاب ، معظم معین، کے علاوہ پاکستانی سکول کے پرنسپل امتیاز جنڈا، جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین اشتیاق وڑائچ ، عدنان اشرف اور بابر امتیاز نے خطاب کیا ، شرکا نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں نے بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا ہے جس میں لاکھوں شہدا کا خون شامل ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جن کی قربانیوں کی بدولت یہ آزاد وطن ہمیں نصیب ہوا۔ مقررین نے کہا کہ یوم آزادی پر ہمیں عہد کرنا ہے کہ قائد کے فرمان ایمان اتحاد اور تنظیم کے ساتھ ہمیں ملک کی ترقی اور فلاح کے لیے کام کرنا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اس ترقی میں ایک بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقعے پر تحریک پاکستان پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔پروگرام میں بچوں میں مختلف مقابلے منقعد کیے گے وینرکو شیلڈ پیش کی گئی ۔ بچوں نے پروگارم کوبہت انجائے کیا ۔خواتین نے مختلف اسٹال لگائے ۔