سماجی کارکن اور صحافی صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں - شاہین جاوید 240

سماجی کارکن اور صحافی صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں – شاہین جاوید

رپورٹ شارجہ: محمد آصف ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین اور پی ایف یو جے کے صحافیوں کے ساتھ شاہین جاوید کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران صحافت کےحوالے سے تبادلہ خیال۔
ریاض سعودی عرب کی معروف سماجی و صحافتی شخصیت شاہین جاوید کی دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران پاکستان سوشل سینٹر شارجہ اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ یو اے ای کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران شارجہ پہنچنے پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین اور یو اے ای میں پاکستانی صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پی ایف یو جے (یو اے ای زون) کے عہدیداران نے ان کا استقبال کیا اور سینٹر میں ہونیوالی سرگرمیاں اور اس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی اور سینٹر کا دورہ کروایا، شاہین جاوید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کسی بھی ریاست کا اہم ستون ہیں اور ان پر ایک بہت بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے اور دیار غیر میں موجود صحافی حضرات یہ زمہ داری بخوبی انجام دے رہے ہیں، ان کا مقصد معاشرے میں موجود برائیوں کی نشاندھی کرنا ہے تاکہ ایک بہتر حکمت عملی کی بدولت ان مسائل کو حل کیا جا سکے، صحافت کا اولین تقاضع ہے کہ وہ ملکی یکجہتی کو کسی طور پر نقصان نہ پہچنے دے ایک روشن ضمیر صحافی کا مقصد حیات ،اتحاد ملک و ملت ہوتا ہے وہ کوشش کرتا ہے کہ اپنے مضامین اداریوں اور کالم کے ذریعے افراد اور قوم میں ملکی مفاد پر ایک مرکز پر جمع ہونے کی صلاحیت پیدا کرے, شاہین جاوید نے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ متحدہ امارات یو اے ای کے عہدیداران جن میں سجاد اکبر ، خوشنود خان ، محمد عمران ، طارق ندیم اور فرزانہ منصور کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو مہیا کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں